اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، انسانوں کو اندھیرے راستوں سے روشنی اور اونچے مقامات تک پہنچنے کے رہنما ہیں اور ان کے اصولوں سمیت ان کے آسمانی معجزہ قرآن کریم پر عمل پیرا ہونے سے انسان مصائب اور مشکلات سے نکل کر روشنی کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام اخلاقیات اور رحمت کے نمونہ ہیں اور ایسے نیک شخص کی توہین کرنا اقدار، اخلاقیات اور آزادی کی توہین ہے اور توہین کرنے والوں کی حمایت کرنا بے حرمتی اور انتہا پسندی کی حمایت ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دوسرے اسلامی ملکوں سے ان جیسے بیوقوفانہ اقدامات کی مذمت کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ میلاد نبی اکرم (ص) کی برکت سے جلد از جلد کرونا وائرس کے بحران پر قابو پاسکیں گے۔
صدر روحانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک دوسرے کیساتھ تعاون سے ان مشکل حالات پر قابو پالیں گے اور پوری دنیا میں صحت اور زندگی کی رونقیں بڑھنے لگیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲